نماز جنازہ میںبری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، کو ر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان ، میجر جواد شہید کے اہل خانہ ، عزیز و اقارب اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔

Major Jawwad

شہید میجر علی جواد کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا
14 جون 2016 (18:42)
0

شہید میجر علی جواد چنگیزی کی نماز جنازہ منگل کوپشاورگریژن میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میںبری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، کو ر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان ، میجر جواد شہید کے اہل خانہ ، عزیز و اقارب اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔
میجر علی جواد چنگیزی گزشتہ روز طور خم میں افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید میجر کا جسد خاکی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کیلئے ان کے ابائی شہر کوئٹہ لایا جائے گا۔
صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے میجر چنگیزی شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
دونوں رہنمائوں نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے پر شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔