صوبے کو وفاقی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے35ارب روپے ، پن بجلی کی پیداوار کے خالص منافع کی مد میں تقریباً19ارب روپے اور تیل اور گیس رائلٹی کی مد میں 17ارب روپے ملیں گے۔

خیبرپختونخوا کا 5کھرب5ارب روپے کا بجٹ پیش
14 جون 2016 (18:28)
0

خیبر پختونخوا کا پانچ کھرب پانچ ارب روپے کا متوازن بجٹ منگل کی شام پیش کیا گیا ۔
وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو وفاق کے قابلِ تقسیم حصے سے دو سو ترانوے ارب روپے جو کہ رواں مالی سال میں حاصل ہونے والے فنڈز سے سترہ فیصد زیاد ہ ہے۔
صوبے کو وفاقی حکومت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے35ارب روپے ، پن بجلی کی پیداوار کے خالص منافع کی مد میں تقریباً19ارب روپے اور تیل اور گیس رائلٹی کی مد میں 17ارب روپے ملیں گے۔