File Photo

موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے سیلا بی پانی استعمال کرنے کا منصوبہ وضع کردیا
14 جون 2016 (15:24)
0

موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے نئی جھیلیں بنانے اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح بڑھانے کے لئے سیلا ب کا پانی استعمال کرنے کا ایک منصوبہ وضع کیا ہے۔

یہ بات قومی اسمبلی کے رکن معین وٹو اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے سیکرٹری ابو محمد عاکف نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز بریفنگ میں بتائی۔
انہوں  نے کہا کہ حکومت ایک طویل المدتی منصوبے پر کام کررہی ہے تاکہ پانی کو مختلف منصوبوں میں استعمال کرکے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تما م بڑے دریائوں کے خشک علاقوں کو جھیلوں میں تبدیل کیا جائے گا۔