ممنون حسین نے کہا کہ پاک فوج نے شوال سمیت شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرکے وہاں امن قائم کیا ہے۔

حکومت بے گھر ہونیوالے خاندانوں کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے:صدر
14 جون 2016 (15:19)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔
وہ شمالی وزیرستان کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے پارلیمانی سیکرٹری محمد نذیر خان کی قیادت میں منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
صدر نے کہا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو صحت، تعلیم اور علاج معالجے سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے شوال سمیت شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرکے وہاں امن قائم کیا ہے۔
صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمالی وزیرستان کے قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شمالی وزیرستان ایجنسی کے عوام کے اقتصادی ترقی اورخوشحالی کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری محمد نذیر خان نے صدر کو علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔