File Photo

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی اعلیٰ حریت قیادت کو مسلسل نظر بند رکھنے کی مذمت
14 جون 2016 (15:13)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے اعلیٰ حریت قیادت کو رمضان المبارک میں مسلسل نظر بند رکھنے اور ان کی رہائش گاہوں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہا کہ ایسی کارروائیاں کٹھ پتلی انتظامیہ کے کشمیر اور مسلمان مخالف عزائم کو ظاہر کرتی ہیں۔
ادھر قابض بھارتی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کوعدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل سری نگر بھیج دیا ہے۔