File Photo

پاکستان چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے پر کام شروع کردیا گیا
14 جون 2016 (14:41)
0

پاکستان چین آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے پر مانسہرہ میں کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بات سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے آج ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے شیر محمد کو ایک انٹرویو میں بتائی۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے 19مئی کو گلگت میں ایک تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
منصوبے کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی جس پر چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا اور اس سے پاکستان کو چین اور وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ متبادل ذرائع ابلاغ دستیاب ہونگے۔