صدر اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں میجر جواد خان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Major Jawwad

میجرجواد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے
14 جون 2016 (14:09)
0

پاک فوج کے میجر علی جواد خان جو گزشتہ روز طورخم میں افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

سرحد پار سے فائرنگ کے باعث فوج کے تین جوان زخمی ہوئے تھے۔

شہید کی نماز جنازہ آج پشاور گریژن میں ادا کی جائے گی اور ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر کوئٹہ لے جایا جائے گا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں میجر جواد خان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
دونوں رہنمائوں نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے پر شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خان شہید مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے افغان فوج کی جارحیت کا نشانہ بنے۔