وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ،زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے مختص فنڈ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبائی بجٹ پائیدار ترقی اورعوام کی خوشحالی کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے:شہباز شریف
14 جون 2016 (11:39)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2016-17 کے لئے صوبائی بجٹ پائیدار ترقی اورعوام کی خوشحالی کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ،زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے مختص فنڈ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے ایک سو تہتر ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔