سکیورٹی کے اعلیٰ اداروں کی جانب سے کہا گیاہے کہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کے کیا مقاصد تھے۔

اورلینڈو واقعے کی بیرون ملک سے ہدایات کے کوئی ثبوت نہیں ملے :اوباما
14 جون 2016 (11:34)
0

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ اورلینڈو کے نائٹ کلب میں 49 افراد کے قتل کی ہدایات بیرون ملک سے دی گئی تھیں یا یہ واقعہ کسی بڑے منصوبے کا حصہ تھا۔

سکیورٹی کے اعلیٰ اداروں کی جانب سے امریکہ میں بد ترین فائرنگ کے بارے میں ایک بریفنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کے کیا مقاصد تھے۔