خرم دستگیر اورچینی صوبہ یونان کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لی جی ہنگ نے چوتھی چین جنوبی ایشیا نمائش کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان اور چین کا موجودہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو جامع انداز میں مزید فروغ دینے پر اتفاق
14 جون 2016 (11:29)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کُن مِنگ چین کے صوبے یونان کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لی جی ہنگ سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے چوتھی چین جنوبی ایشیا نمائش کے کامیاب انعقاد خصوصاً نمائش میں سب سے بڑے پویلین کے ساتھ پاکستان کی بھرپور شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے صوبہ یونان کے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی موجودہ سطح پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان تعلقات کی موجودہ سطح پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان تعلقات کو جامع انداز میں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔وزیر تجارت نے تجویز دی کہ یونان میں چاول اور پھلوں جیسی پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمد اس سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔
یونان میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کو اس شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ عوامی سطح پر رابطے اور سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت سیاحت اور تعلیم کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مربوط کوششیں کی جائیں گی۔
وزیر تجارت چوتھی چین جنوبی ایشیا نمائش میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لئے کُن مِنگ کے دورے پر ہیں بارہ جون سے شروع ہونے والی یہ نمائش سترہ جون تک جاری رہے گی۔