اسلام آباد' راولپنڈی' گوجرانوالہ ' سرگودھا' لاہور' مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژنوں میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا
14 جون 2016 (11:23)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔تاہم اسلام آباد' راولپنڈی' گوجرانوالہ ' سرگودھا' لاہور' مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژنوں میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور کوئٹہ پچیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیس
کراچی انتیس
پشاور ستائیس
مری انیس اور
مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ