دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس واقعے پر افغانستان کے ناظم الامور کے ساتھ شدید احتجاج کیا ہے۔

طورخم سرحد پر بلااشتعال فائرنگ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے جذبے کے منافی ہے: نفیس ذکریا
14 جون 2016 (10:36)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ طورخم سرحد پر بلااشتعال فائرنگ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعاون کے جذبے کے منافی ہے۔ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان نے اس واقعے پر افغانستان کے ناظم الامور کے ساتھ شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سرحدی انتظامیہ کو اس واقعے پر تشویش ہے اور لوگوں کی آمد پر نظر رکھنے اور مناسب طریقے سے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔