امریکی وزیرخارجہ کے نام ایک خط میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر امریکہ کی حکومت اور سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان نے امریکی شہر اورلینڈو میں دہشت گرد حملے میں پچاس بے گناہ افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔