وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو حریف کی بجائے شراکت دار کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی: پرویز رشید
14 جون 2016 (09:59)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔وفاقی وزیر اسلام آباد میں ایک افطار ڈنر میں آزاد کشمیر کے اخبارات سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سینئر ایڈیٹروں کے گروپ سے باتیں کررہے تھے۔وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر' وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سیاسی امور کیلئے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر آصف کرمانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو حریف کی بجائے شراکت دار کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ غربت' جہالت' بے روزگاری اور بیماریوںکے مسائل سے نمٹا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم الزام تراشی کی بجائے مثبت سیاست کرتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) چاہتی ہے کہ آزا د کشمیر میں انتخابات آزادانہ' منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوں۔