وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ مون سون میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

احسن اقبال کا ممکنہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے پیشگی خبردار کرنے کے جدید نظام کی ضرورت پرزور
14 جون 2016 (09:49)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے مون سون کے موسم میں سیلاب کے نقصانات سے بچنے کیلئے پیشگی خبردار کرنے کے جدید نظام کی ضرورت پرزور دیا ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں مون سون2016 ء کے اثرات اور تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ مون سون میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر تیاریاں ضروری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آبی ذخائر اور ہیڈ ورکس کی صورتحال کی نگرانی کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے ضلعی سطح پر نکاسی آب کے نظام اور نالوں میں سیلابی پانی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔