ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیرنے کہاہے کہ افغان مہاجرین کی کامیاب وطن واپسی کیلئے افغان حکومت کی جانب سے اب بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

عبد القادر بلوچ کا افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی پر زور
14 جون 2016 (09:40)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیرعبد القادر بلوچ نے افغان پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی کے حوالے سے افغانستان میں کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بات اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر جین فرنکوئس کاٹین سے ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی کامیاب وطن واپسی کیلئے افغان حکومت کی جانب سے اب بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے سفیر کے ساتھ باہمی تعاون خصوصاً فاٹا اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سفیر نے فاٹا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔