صوبائی وزیرخزانہ مظفرسید نے ریڈیوپاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایاکہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔

خیبرپختونخوا کا اگلے مالی سال کیلئے 488 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیاجارہاہے
14 جون 2016 (09:36)
0

خیبرپختونخوا حکومت آج اگلے مالی سال کیلئے چارسواٹھاسی ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کررہی ہے۔صوبائی وزیرخزانہ مظفرسید نے ریڈیوپاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایاکہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بجٹ میں سکولوں ، شاہراہوں اور ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے فنڈ مختص کئے گئے ہیں ۔