عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاشی اہداف کے حصول کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

شعبہ توانائی میں اصلاحاتی عمل اہداف کے حصول تک جار ی رہے گا:ڈار
14 جون 2015 (18:12)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر BENMESSOUD سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
اجلاس کے دوران فریقین نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور پاکستان میں معاشی ترقی کے حوالے سے پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔
عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاشی اہداف کے حصول کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔