وزیردفاع نے کہاکہ قوم مسلح افواج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

آپریشن ضرب عضب اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے:آصف
14 جون 2015 (14:17)
0

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے شروع کیاگیا آپریشن ضرب عضب اب اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران آپریشن کے ذریعے دہشت گردں کے خلاف متعدد اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہداء کے خاندانوں نے عظیم قربانیاں دیں ہیں انہوں نے کہاکہ وہ آپریشن ضرب عضب کے شہدا کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے قوم کے بہتر مستقبل کیلئے آج قربانی دی وہ انتہائی قابل تحسین ہے انہوں نے کہاکہ قوم مسلح افواج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔