وفد کے سربراہ نے کہا دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام میں ناکام ہو گیا ہے۔

کشمیری وفد انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کرے گا
14 جون 2015 (08:56)
0

کشمیر کا سات رکنی وفد اتوار کو جنیوا روانہ ہورہا ہے جہاں وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 29 ویں اجلاس میں شرکت کرے گا۔

وفد انسانی حقوق کی کونسل اور بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
وفد کے سربراہ الطاف حسین ونی نے اے پی پی کو بتایا کہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے حوالے سے مختلف سیمیناروں اور تصاویری نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام میں ناکام ہو گیا ہے۔