عسکریت پسندوں کا تعلق یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔

47 عسکریت پسندوں نے خود کو حکومت کے حوالے کردیا
14 جون 2015 (09:30)
0

کوئٹہ میں ایک تقریب میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 47 عسکریت پسندوں نے خود کو حکومت کے حوالے کردیا ہے جن میں ان کے دوسرغنہ بھی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان ، Marri قبیلے کے سربراہ اور ڈی آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری اس موقع پر موجود تھے۔
بعد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند تنظیموں کیلئے کام کرنے والے نوجوانوں کو صوبے میںپائیدار امن ، ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک سے باہر رہنے والے قوم پرست رہنمائوں کو بلوچستان میں عسکریت پسندی کی سرپرستی سے گریز کرناچاہئے ۔ انہوں نے ان رہنمائوں سے کہا کہ وہ ملک واپس آئیں اور قومی دھارے میں شامل ہوں۔
عسکریت پسندوں کا تعلق یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔