تاہم ملک کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا:محکمہ موسمیات
14 جون 2015 (10:27)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزار ہ ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی ڈویژنوں ، اسلام آباد ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور پشاور پچیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھبیس
کراچی تیس
کوئٹہ اور مظفرآباد اکیس
گلگت پندرہ
اورمری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ