اخبار کے مطابق پاکستان کے معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں آنے والی بہتری کاعالمی سطح پر بھی اعتراف کیاجارہا ہے۔

پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے:دی وال سٹریٹ جرنل
14 جون 2015 (11:23)
0

امریکہ کے ممتاز انگریزی روزنامے دی وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ امن وامان کے مسائل اور توانائی بحران کے باوجود حالیہ برسوں میں پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے ۔
اخبار نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات سے اب تک ملک کی مرکزی اسٹاک مارکیٹ کے انڈکس میں 72فیصد اضافہ ہوچکا ہے ۔
اخبار کے مطابق پاکستان کے معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں آنے والی بہتری کاعالمی سطح پر بھی اعتراف کیاجارہا ہے ۔
رپورٹ میں اہم اقتصادی اہداف کے ایک حصے کے طورپر ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے عزم کوسراہا گیا ہے۔