ثناء اللہ زہری نے بلوچ نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک دشمن مخصوص عناصر کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں۔

بلوچستان:2باغی کمانڈروں نے57ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے
14 جون 2015 (18:32)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ثناء اللہ زہری نے بلوچ نوجوانوں پر زوردیا ہے کہ وہ قومی دھارے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں ۔
اتوار کے روز خضدار میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے بلوچ نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک دشمن مخصوص عناصر کے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں ۔
اُنہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو آزادی کے نام پر پاکستان کے خلاف اُکسایا جارہاہے ۔
اس موقع پر دوباغی کمانڈروں نے اپنے ستاون ساتھیوں کے ہمراہ ثناء اللہ زہری کے سامنے ہتھیار ڈالے ۔
اس موق پر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈر عبیداللہ عرف ببرک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پرامن شہری کی طرح زندگی بسر کریں گے ۔اُنہوں نے خضدار میں بیس مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت کی ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر بلوچ نوجوانوں کو آزادی کے نام پر اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں ۔
بی ایل اے کے ایک اور کمانڈر دین جان عرف میران نے کہا کہ وہ نام نہاد جنگ کو ختم کررہے ہیں اور قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔