سید علی گیلانی کا سوپور میں آزادی پسندوں کے قتل پر اظہار افسوس
14 جون 2015 (20:34)
0

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے سوپور میں آزادی پسند لوگوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان ملیشیا نے جسے بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں ۔
سرینگر سے اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اخوان کی کارروائیوں کا ایک نیا مرحلہ باضابطہ شروع ہوگیا ہے ۔اُنہوں نے آزادی پسندوں کے علاوہ عام لوگوں کو بھی قتل کرنا شروع کردیا ہے جیسا کہ وہ نوے کی دہائی میں بھی کرچکے ہیں ۔