بارہ مولا میں ایک شہری کی ہلاکت کیخلاف مکمل ہڑتال
14 جون 2015 (14:21)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک شہری خورشید احمد بٹ کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو ضلع بارہ مولا میں مکمل ہڑتال ہے۔

ضلع میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہیں ہے۔
ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کی تھی۔
ادھر بھارتی حکام کا بزرگ حریت رہنما کی زیر سرپرستی میں قائم فورم کو سیمینار کی اجازت نہ دینے کے خلاف سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔