مذہبی امور کے وفاقی وزیر نے کہاکہ اس طرح پورے ملک میں ایک ہی دن عید منانے کیلئے بھی کو ششیں کی جائیںگی ۔

رمضان المبارک کے ایک ہی دن آغاز کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا:یوسف
14 جون 2015 (14:29)
0

مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس طرح پورے ملک میں ایک ہی دن عید منانے کیلئے بھی کو ششیں کی جائیںگی ۔
انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے اکابر علماء کے ساتھ رابطے کئے جارہے ہیں انہوں نے اس معاملے پر خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمن سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔