وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے۔

حکومت کراچی میں ہر قیمت پر امن کی بحالی کیلئے پرعزم ہے:نثار
14 جون 2015 (09:22)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں ہر قیمت پر امن وامان کی بحالی کیلئے پرعزم ہے۔

واہ کینٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ ملک کے بہترین مفاد میں مختلف مسائل کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرے۔