وزیر خزانہ نے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی راہ میں حکومت کو درپیش مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی۔

حکومت کا نئے شعبوں کو ٹیکس دائرے میں لانے کا فیصلہ
14 جون 2015 (11:46)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے معیشت کے نئے شعبوں کو ٹیکس کے دائرے میں لانے اور ٹیکسوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں پر ٹیکس میں اضافے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔

وہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اے پی این ایس اور سی پی این ای کے ایک وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی راہ میں حکومت کو درپیش مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی۔


وفد نے معیشت کو مستحکم کرنے اورمحصولات میں اضافے سے متعلق حکومت کی کوششوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے وزیرخزانہ کے ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے متعلق معاملات پر بات چیت کی ۔