وزیر مملکت نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کی مہم کے دوران بجلی کے لاکھوں یونٹس کی بچت کی گئی ہے۔

حکومت سحروافطارمیں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی:عابد
14 جون 2015 (10:09)
0

 حکومت رمضان المبارک کے دوران سحری وافطاری کے اوقات میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے یہ بات فیصل آباد میں ایک تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام گرڈ اسٹیشنوں اور دیگر تنصیبات کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جارہا ہے جس کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔


انہوں نے واپڈا ملازمین کو تنبیہ کی کہ بدعنوان عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں مستقل مزاجی، ایمانداری اور پورے عزم کے ساتھ ملکی ترقی کیلئے کام کرنا چاہئے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کی مہم کے دوران بجلی کے لاکھوں یونٹس کی بچت کی گئی ہے اور امید ہے کہ ہم بہت جلد بجلی کی قلت پر قابو پالیں گے۔