قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس پیر کو ہونگے
14 جون 2015 (11:26)
0

قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس کل تیسرے پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں پھر شروع ہوںگے۔

ایوان زیریں میں اگلے مالی سال 16-2015ء کے وفاقی بجٹ پرعام بحث جاری رہے گی۔
ایوان بالا میں آئین کے آرٹیکل 73کے تحت سالانہ بجٹ دستاویز پر مشتمل مالیاتی بل 2015ء کے بارے میں قومی اسمبلی کی سفارشات سے متعلق تحریک سمیت دوسرے امور پرمزید بحث کی جائے گی۔