وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے نئے مطالبات کسی الزام کو ثابت کرنے میں ناکامی پر ہونے والی شرمندگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

تحریک انصاف مبینہ دھاندلی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے:رشید
14 جون 2015 (09:26)
0

وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے تحریک انصاف کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قوم سے معافی مانگے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھاندلی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکامی پر شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ذرائع ابلاغ اور سیاست میں زندہ رہنے کیلئے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کو طول دینے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف درجنوں گواہوں کو طلب کرنے کے باوجود کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔


وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے نئے مطالبات کسی الزام کو ثابت کرنے میں ناکامی پر ہونے والی شرمندگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔