امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

پاکستان اور بھارت مذاکرات کی طرف پیشرفت کریں:امریکہ
14 جون 2015 (09:01)
0

امریکہ نے پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی ختم کرکے اپنے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی طرف پیشرفت کریں۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات دور کرنے سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہیں۔