ایرانی صدر نے کہا کہ ایران ایٹمی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے اور وہ ممکنہ ایٹمی معاہدے کیلئے خود کو ایک مخصوص مدت تک محدود نہیں کرسکتا۔

ایران ایٹمی پروگرام کے حوالے سے معاہدے کیلئے کسی خودساختہ حتمی تاریخ کا پابند نہیں ہے:روحانی
14 جون 2015 (10:16)
0

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ جامع معاہدے کیلئے کسی خودساختہ حتمی تاریخ کا پابند نہیں ہے۔

تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے اور وہ ممکنہ ایٹمی معاہدے کیلئے خود کو ایک مخصوص مدت تک محدود نہیں کرسکتا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اگر دوسرا فریق زیادہ مطالبات نہیں کرتا تو متفقہ وقت کے اندر معاہدے کا امکان ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی عدم پھیلائو کے معاہدے کی آڑ میں دوسروں کو ملک کی اپنی دفاعی اور حساس تنصیبات تک رسائی کی اجازت نہیں دے گا۔