امریکی صدر براک اوباما نے مزید چار سو پچاس امریکی فوجی عراق تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

عراق:تشدد کے مختلف واقعات میں57 افراد ہلاک
14 جون 2015 (10:05)
0

عراق میں کار بم حملوں اور تشدد کے مختلف واقعات میں ستاون افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر انبار صوبے کے سیکورٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اسی سے زائد امریکی فوجی ماہرین عراق کے مغربی صوبے انبار پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراقی فوجیوں اور قبائلی جنگجوئوں کو تربیت دیں گے اور رمادی اور فلوجہ کے شہروں میں جنگ کے دوران رسد کی فراہمی میں مدد فراہم کریں گے تاکہ ان شہروں کو دہشتگرد تنظیم داعش کے قبضے سے واپس لیا جاسکے۔


یاد رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے مزید چار سو پچاس امریکی فوجی عراق تعینات کرنے کی منظوری دی ہے جو دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے عراقی فوجیوں اور قبائلی جنگجوئوں کو تربیت دیں گے۔