سرکاری ذرائع کے مطابق تقریبا10 ہزار خصوصی افراد کو پانچ ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی ۔

خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے پروگرام کا منگل سے آغاز
14 جون 2015 (20:43)
0

خیبرپختونخوا حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اگلے منگل سے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک پروگرام شروع کررہی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تقریبا10 ہزار خصوصی افراد کو پانچ ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی ۔
ذرائع نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تین سو خصوصی افراد یہ مالی امداد حاصل کرینگے۔
ادھر صوبے بھر کے چھ لاکھ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود اور بحالی کیلئے بھی ایک جامع منصوبہ وضع کیاگیا ہے ۔