وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اچھے ادب نے دنیا بھر میں پرامن معاشرے کے قیام کیلئے مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔

دانشور معاشرے کی سوچ مثبت طرف موڑنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں:عبدالمالک
14 جون 2015 (10:21)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے شاعروں ،مصنفین اور دانشوروں پر زو دیا ہے کہ وہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

کوئٹہ میں لٹریچر کے فروغ کے حوالے سے ہونے والی دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھے ادب نے دنیا بھر میں پرامن معاشرے کے قیام کیلئے مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے اور دانشور معاشرے کی سوچ مثبت رجحانات کی طرف موڑنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔