صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے کیلئے چوالیس ارب روپے جبکہ صحت کے شعبے کیلئے ستاون ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 65 ارب روپے مختص
14 جون 2015 (13:56)
0

سندھ کے وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے نئے بجٹ میں 65 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اتوار کو کراچی میں بعداز بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے پنجاب پولیس کی تنخواہوں کے برابر لایاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبے کی ترقی کیلئے دوسو تیرہ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔  صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے کیلئے چوالیس ارب روپے جبکہ صحت کے شعبے کیلئے ستاون ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ صوبے میں ٹیکس کی شرح پندرہ سے کم کرکے چودہ فیصد کی گئی ہے۔