وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے وزیراعظم کی بات کو غلط سمجھا:رشید
14 جون 2015 (10:24)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم نے کراچی میں اپنی تقریر کے دوران مکھی کا لفظ ایک عام استعارے کے طور پر استعمال کیا تھا۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے وزیراعظم کی بات کو غلط سمجھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ فارم پندرہ کے نہ ملنے کی بڑی ذمہ دار تحریک انصاف ہے ۔ حقائق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے جن حلقوں سے انتخابات جیتا ہے وہاں پر چوالیس فیصد جبکہ مسلم لیگ نون کے جیتنے گئے حلقوں سے اٹھائیس فیصد فارم پندرہ نہیں مل رہے۔