اُنہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔

عوام کو ترقی یافتہ ملکوں کے برابر سفری سہولیات فراہم کی جائینگی:حنیف عباسی
14 جون 2015 (18:17)
0

پاکستان میٹرو بس سروس پراجیکٹ کے چیئرمین محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کا وژن ہے کہ لوگوں کو ترقی یافتہ ملکوں کے برابر سفری سہولیات فراہم کی جائیں ۔
وہ آئی نائن انڈسٹریل ایریا کے دوبارہ تعمیر کئے گئے سروس روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ یہ سڑک آئی جے پی روڈ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے سے ملاتی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ منفرد منصوبہ ہے جس میں جدید سہولیات ہر بس سٹیشن پر دستیاب ہیں جن میں متحرک زینے ، سیڑھیاں ، معذوروں کیلئے لفٹ، ٹکٹ کا کمپیوٹرائزڈ نظام اور ایئر کنڈیشنڈ بسیں شامل ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کررہی ہے اور اس سلسلے میں زیر تعمیر راولپنڈی کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر جلد مکمل کیاجائے گا۔