وزیراعلیٰ پنجاب نے امید ظاہر کی کہ چین کے قریبی تعاون سے پاکستان کو ایشئین ٹائیگر بنانے میں مدد ملے گی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے عمل کیا جائے گا:شہباز
14 جون 2015 (13:50)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے عمل کیا جائے گا۔

اتوار کو لاہور میں چینی سفارتکاروں کے مڈ کیریئر وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے قریبی تعاون سے پاکستان کو ایشئین ٹائیگر بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس منصوبے پر کام کرنے والے چینی افسروں اور انجینئروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ وضع کیا ہے۔