صوبائی وزیر نے کہاکہ معذور طلباء کو کھانا ، یونیفارم اور کتابیں فراہم کی جارہی ہیں۔

بجٹ میں خصوصی افراد کیلئے 35 ارب روپے مختص
14 جون 2015 (11:52)
0

پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے پینتیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔

یہ بات صوبائی وزیر آصف سعید منہیس نے لاہور میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبے بھر میں خصوصی افراد کی بحالی کیلئے دوسوپچاس خصوصی مراکز کام کررہے ہیں جہاں انتیس ہزار خصوصی بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔


صوبائی وزیر نے کہاکہ معذور طلباء کو کھانا ، یونیفارم اور کتابیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت پنجاب کے خصوصی تعلیم کے شعبے کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے بھی اٹھہتر لاکھ روپے فراہم کرے گی۔