حکومت مسلح افواج کی مالی ضروریات پوری کرے گی،وزیر خزانہ
14 جولائی 2017 (22:50)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے باعث کئی بین الاقوامی کمپنیاں اور سرمایہ کارپاکستان میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے راغب ہوئے ہیں۔
یہ بات انہوں نے اسلا م آباد میں پاک فضائیہ کی مالی ضروریات سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ حکومت ملکی سلامتی اوردفاع یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کی مالی ضروریات پوری کرے گی۔
وزیرخزانہ نے آپریشن ضرب عضب اورردالفساد میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔