قمر جاوید باجوہ کی سلامتی صورتحال میں بہتری کیلئے صوبائی انتظامیہ،فوج ،ایف سی،پولیس،انٹیلی جنس اور دیگر اداروں کی کامیابیوں کی تحسین۔

آرمی چیف کی بلوچستان میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی
14 جولائی 2017 (22:41)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے بلوچستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کیلئے صوبائی انتظامیہ سمیت فوج، ایف سی، پولیس ،انٹیلی جنس اوردیگر اداروں کی کامیابیوں کو سراہاہے۔
کوئٹہ میں سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری کایقین دلایا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان انکی اولین ترجیح ہے اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کو دوسرے صوبوں کے برابر لانا اُن کابنیادی مقصد ہے۔بری فوج کے سربراہ نے بلوچستان کے عوام کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔