وزیر مملکت نے کہا کہ جے آئی ٹی اگر اپنا کام مکمل نہیں کر سکتی تو اسے سپریم کورٹ سے باضابطہ طور پر مزید وقت مانگنا چاہئے۔

مریم اورنگزیب کا جے آئی ٹی کی تاحال فعالیت بارے اطلاعات پر اظہار تشویش
14 جولائی 2017 (22:29)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت دس جولائی کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے والیم10 میں کوئی اضافہ تسلیم نہیں کرے گی جو جے آئی ٹی کے پاس اپناکام مکمل کرنے کی حتمی تاریخ تھی۔ایک بیان میں انہوں نے ان اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کرانے کے باوجود اب تک فعال ہے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو سات روزکے اندراپنادفتربند کرنے کی اجازت دی تھی لیکن جے آئی ٹی کے تمام ارکان اور ان کامعاون عملہ ابھی تک کام کررہاہے اور کسی رکن نے ابھی تک اپنے متعلقہ محکمے میں واپس جاکررپورٹ نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ اگر جے آئی ٹی نے اپناکام مکمل نہیں کیاتو اسے باضابطہ طورپر مزید وقت طلب کرناچاہیے۔