وزارت داخلہ کی چودھری نثار بارے خبروں کی تردید
14 جولائی 2017 (20:40)
0

وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ کل کابینہ کے اجلاس کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور چوہدری نثار علی خان نے اجلاس سے واک آئوٹ نہیں کیا۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک بیان میں کہاکہ اس حوالے سے بعض ذرائع ابلاغ پرنشر کی گئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان ذاتی مصروفیات کے باعث مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے اور کہ وہ ماضی میں بھی کئی پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیںکرسکے۔