حریت رہنماؤں کی کشمیریوں کے جائز حقوق کو مسلسل دبانے کی مذمت
14 جولائی 2017 (20:21)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کشمیری عوام کے جائز حقوق کومسلسل دبانے کی مذمت کی ہے۔
حریت قیادت نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کے اس رویے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جوازنہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نواز جماعتیں اپنے مفادات کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے مشن کومسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔