وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

ترقیاتی کاموں،جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازش کی جا رہی ہے،احسن اقبال
14 جولائی 2017 (20:14)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں ترقیاتی کاموں اور جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازش کی جارہی ہے۔

جمعہ کے روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کے کسی دور میں بھی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے الزامات نہیں ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا کے عوام سمیت تمام صوبوں کے رائے دہندگان کی اکثریت حاصل ہے۔