قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کا جمہوری نظام کی حمایت کا اظہار
14 جولائی 2017 (19:52)
0

حزب اختلاف کی جماعتوں نے ملک میں جمہوری نظام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں حزب اختلاف کے پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات وقت پرہونے چاہئیں
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہ بہترین قومی مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ملک میں محاذ آرائی کی سیاست کی حمایت نہیں کرتی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جنگ جمہوری نظام کے خلاف نہیں ہے۔
جماعت اسلامی کے سربراہ سرا ج الحق نے کہا کہ ہم سب کے لئے احتساب چاہتے ہیں کیونکہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حزب اختلاف ملک میں جمہوریت کا تحفظ چاہتی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے بھی اپوزیشن کے جمہوریت کی حمایت کے فیصلے کا اعادہ کیا۔