جاوید خان جدون کو رپورٹنگ اور نیشنل نیوز رو م میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے

جاوید خان جدون نے ڈائریکٹر نیوز کا عہدہ سنبھال لیا
14 جولائی 2017 (19:30)
0

پی بی سی نیوز کے سینئر ترین کنٹرولر جاوید خان جدون نے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر نیوز رائو صادق علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آج خبروں اور حالات حاضرہ کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا۔
اس سے قبل جاوید جدون ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے سربراہ تھے انہوں نے چینل کو دنیا کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینلوں سے مسابقت کرنے اور اسے فعال بنانے کیلئے انتھک کوششیں کیں۔
جاوید خان جدون کو رپورٹنگ اور نیشنل نیوز رو م میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے انہوں نے انتہائی اہم شخصیات کے ساتھ ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
انہوں نے نئی دلی میں دو سال پی بی سی نیوز بیورو کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی اہم معاملات کی رپورٹنگ کی۔
جاوید خان جدون نے ہوانا میں"NAM" سربراہ اجلاس، جکارتہ میں ایفرو ایشیا سربراہ اجلاس، سوئٹرزلینڈ میں ڈیووس اقتصادی فورم، اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلاس اور نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت اہم کثیر جہتی واقعات کیلئے خدمات انجام دیں۔
نئے ڈائریکٹر کو پی بی سی کے بہترین رپورٹر کا نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ اور حالات حاضرہ کے پروگراموں کیلئے ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازاگیا۔